خوش قسمت سعودی شہری کی صحرا میں سجدہ کی حالت میں روح پرواز کرگئی

0

ریاض: سعودیہ میں صحرا میں لاپتہ ہونے والے شہری کی لاش مل گئی ہے، مذکورہ شہری نے سجدہ کی حالت میں دم توڑا اور جس وقت حکام اس تک پہنچے، وہ سجدہ کی حالت میں ہی موجودتھا، مذکورہ شخص کی سجدہ کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی حکام کےمطابق ریاض صوبہ میں3 روز سے ایک شہری حمود العاجل لاپتہ تھا،جس کی تلاش جاری تھی، اس دوران پولیس کو حمود کی لاش اور گاڑی صحرا سے ملی ہے۔ مذکورہ شخص تک جب پولیس پہنچی تو وہ سجدہ کی حالت میں تھا اور اس کی روح پرواز کرچکی تھی۔

امدادی ٹیم کے کارکنوں نے لاش اٹھا نے سے قبل سجدہ کی حالت میں اس کی موجودگی کی ویڈیو بنالی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تو وائرل ہوگئی ، جس میں یہ خوش نصیب شخص سجدہ کی حالت میں نظر آرہا ہے۔

ویڈیومیں حمود کی ڈبل کیبن کار بھی دیکھی جاسکتی ہے ،جس پر لکڑیاں لدی ہوئی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ سعودی شہری لکڑیاں چننے صحرا میں گیا تھا،اور اس دوران اس نے نماز پڑھنے کے لئے سجدہ کیا، اور ان کی روح نکل گئی ۔

سعودی میڈیا کے مطابق حمودکی عمر40 برس تھی اور ان کا تعلق ریاض کے علاقے وادی الدواسر سے تھا۔ وہ جمعرات کو اپنے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے، گھر والوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے صحرا میں ان کی تلاش شروع کی، جو دو دن جاری رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.