متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرزکی ملازمتیں بچانے کیلئے حکومت متحرک

0

ابوظہبی: کرونا بحران کی وجہ سے خلیجی ممالک میں لاکھوں غیر ملکی کارکنوں کی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں اور مزید کی خطرے میں ہیں، متاثرین میں پاکستانی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں 

وزیراعظم عمران خان پاکستانی ورکرز کی ملازمتیں بچانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے کئی عر ب سربراہان سے اس حوالے سے رابطے بھی کئے ہیں، اس سلسلے میں مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے بھی گزشتہ روز یو اے ای کادورہ کیا،جو کرونا بحران کے بعد کسی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا ، وزیر اعظم عمران خان خود بھی جلد یو اے ای کا دورہ کرسکتے ہیں۔

زلفی بخاری نے یواے ای کے وزیر برائے انسانی وسائل نصیربن الثانی جمعہ الحملی سے تفصیلی ملاقات کی،جس میں پاکستانی ورکرزکی ملازمتوں کے حوالے سےبات کی گئی ، زلفی بخاری نے گلداری برادرز کمپنی کے شریک چئیرمین سہیل گلداری سے بھی ملاقات کی،اورانہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

اس موقع پرسہیل گلداری نے پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور پاکستانی حکومت کی فروغ سیاحت کے لئے کوششوں کوسراہا ، انہوں نے یواے ای میں ملازمتیں کھونے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے ایک کروڑ روپے کے فنڈ کا بھی اعلان کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.