ایمریٹس پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت دے دی

0

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائر لائن نے کرونا بحران کے دوران مسافروں کے لئے بڑی سہولت  کا اعلان کردیا ہے، مسافر اب بغیر کسی فکر کے  ائر لائن پر سفر کرسکیں  گے ، اسکیم سے مسافروں کی تعداد بھی بڑھنے کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ائر لائن  نے مسافروں  کو مفت ’’ کرونا انشورنس‘‘ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے مسافر بڑی ذہنی فکر سے آزاد ہوجائیں گے اور وہ  نہ صرف سکون سے بیرونی سفرکرسکیں گے بلکہ کرونا کی انشورنس پر اٹھنے والے اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔

ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک اپنے تمام مسافروں کو کرونا سے متعلق طبی اور قرنطینہ کے اخراجات کی انشورنس فراہم کرے گی، یہ سہولت ہر مسافر کو سفر کے بعد 31 دنوں تک حاصل ہوگی، یعنی اگرکوئی مسافر سفر کے بعد 31 روز  تک کرونا کا شکار ہوجاتا ہے، تواس کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات ائرلائن  برداشت کرے گی۔

ایمریٹس کرونا انشورنس فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی ائرلائن بن گئی ہے، مسافروں کوعلاج کے لئے ڈیڑھ لاکھ یورو تک جبکہ قرنطینہ کی صورت میں100 یورو یومیہ 14 روز کے اخراجات ائرلائن برداشت کرے گی۔

ایمریٹس کے گروپ چئیرمین شیخ احمد بن سعید المختوم کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے نائب  صدر اور دبئی کے حکمران  شیخ محمد کی ہدایت پر مسافروں کو یہ سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد عالمی  سفر کے لئے مسافروں کو اعتماد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ائرلائن پہلے ہی مسافروں کو بکنگ اور تبدیلی  کے لحاظ سے مختلف آپشن دے چکی ہے، اسی طرح دوران سفر  تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مسافر کہیں بھی جائے، اسے سفر کے  اگلے 31 روزتک انشورنس کی یہ سہولت حاصل رہے گی ،وبا کاشکارہونے کی صورت میں مسافر کو صرف ائرلائن کی ہاٹ لائن پر رابطہ کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.