کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، سندھ حکومت، بلدیہ کراچی کی کارکردگی بے نقاب

0

کراچی: شہر قائد میں مون سون کے تیسرااسپیل ،شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے جہاں ایک طرف موسم خوشگوار ہوگیا ہے تو دوسری جانب سندھ حکومت اوربلدیہ کراچی کی کارکردگی کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، سرجانی،نیو کراچی، ملیر،ائیر پورٹ ، لانڈھی ، کورنگی ، صدر اور کیماڑی   میں تیز بارش ہوئی ، جس سے  شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

بارش کے باعث کرنٹ لگنےکےمختلف واقعات میں 12 سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،

بارش نے سندھ حکومت اور بلدیہ عظمی ٰ کراچی  کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،نکاسی آب کے ناقص نظام اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر کی مصروف ترین شاہراہوں  شاہراہ فیصل،کورنگی ایکسپریس وے سمیت دیگرپر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمات کے مطابق کراچی کے علاقےیونیورسٹی روڈ پر سب سے زیادہ  78ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، گلستان جوہر میں67، سرجانی ٹاؤن میں 68،ائیرپورٹ پر 60، جناح ٹرمینل 57،صدر میں51، کیماڑی 48، ناظم آباد میں 27.5، کلفٹن میں 21، پی اے ایف مسرور 18، لانڈھی میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہےاور 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، جس کے بعد صدر،لیاری، بلدیہ،کیماڑی، کورنگی ، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نےبارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کیلئے کراچی پولیس کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران و جوان ہمیشہ  کی طرح قدرتی آفات سمیت ہر مشکل حالات میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.