ریلوے پولیس نے مسافر کو قیمتی سامان واپس لوٹا دیا

0

کراچی: ٹرین میں سفر کرنے والوں کو کبھی بھی سامان کھو جانے یا پھر ٹرین و اسٹیشن پر رہ جانے کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایسے میں مسافر پریشان ہوجاتے ہیں کہ کیا کیا جائے۔ اگر آپ کے ساتھ یا سامنے ایسا کوئی  معاملہ پیش آئے تو فوری طور پر اسٹیشن ماسٹر یا ریلوے پولیس سے رابطہ کرنا چاہئے۔

بدھ 22 جولائی کو مسافر بنام امان اللہ اپنی زوجہ اور والد کے ہمراہ سرسید ایکسپریس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا جس کی ریزرویشن کوچ نمبر 11 کیبن ‘C’ میں تھی، کراچی کینٹ اسٹیشن لیٹ پہنچنے پر اس نےجلدی جلدی سامان ٹرین میں رکھا، اور ٹرین چل پڑی۔ اس دوران ایک سوٹ کیس اس نےکوچ کی گیلری میں رکھا تھا جو وہ اپنے کمپار ٹ میں لے جانا بھول گیا۔

یہ سوٹ کیس ٹرین میں موجود ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو نظر آیا، انہوں نے مسافروں سے پوچھا کہ آپ کا کوئی سامان تو مس نہیں ہے، تاہم مذکورہ مسافر کے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ سوٹ کیس گیلری میں بھول آیا ہے، کوئی ما لک سامنے نہ آنے پر اسپیشل ٹرین اسکارڈ یونٹ نے ٹرین حیدر آباد پہنچنے پر سوٹ کیس بحفاظت تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد کے ایس ایچ او خالد محمود صائم کے حوالے کردیا۔

موبائل فون نے بچالیا

ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو مسافر نے موبائل چارجر کے لیے سوٹ کیس کو دیکھا کہ چارجر نکالوں  تو وہ موجود نہ تھا جس پر مسافر امان اللہ نے ٹرین میں موجود اہلکاروں سے رابطہ کیا، مسافر کا رابطہ ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد خالد محمود صائم سے فون پر کرایا گیا جنہوں نے ضروری معلومات حاصل کی اور کہا کہ آپ کا سامان میرے پاس تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں محفوظ ہے آپ ابھی آجاہیں مسافر روہڑی اسٹیشن پر اتر کر تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد آیا اور سوٹ کیس واپس لے لیا۔

سوٹ کیس میں دو لاکھ روپے کیش، شناختی کارڈ بمعہ دیگر تعلیمی اسناد اور دیگر سامان موجود تھا، مسافر نے سامان واپس ملنے پر ریلوے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.