اٹلی میں نائیجرین جرائم پیشہ گروہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 47 گرفتار

0

سسلی: اطالوی پولیس نے انسانی اسمگلنگ ، قحبہ خانے چلانے اور منشیات فروشی میں ملوث نائیجرین گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 47 کارندے گرفتار کرلئے ہیں، یہ گرفتاریاں سسلی، کمپانیا اور لازیو ریجن سے کی گئی ہیں۔

نائیجرین مافیا نائیجریا سے عورتیں اسمگل کرکے انہیں قحبہ خانوں میں بٹھا دیتی ہے، اس کے علاوہ یہ منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں بھی ملوث ہیں، اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ کا زیادہ تر دھندہ نائیجیریا سے خواتین کو اسمگل کرکے اٹلی لانا اور پھر انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنا ہے۔

انکار کرنے والی خواتین کو تشدد کو نشانہ بنایا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں اٹلی میں سڑکوں کے کنارے نائیجیرین جسم فروش خواتین کی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے گرفتار ہونے والے نائیجیرین گروہ کے بیشتر کارندوں کے پاس اٹلی کی قانونی دستاویزات بھی موجود نہیں ہیں ، اور وہ یہاں غیر قانونی مقیم تھے، ان کے کچھ ساتھی روپوش بھی ہوگئے ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.