چین جانے والے مسافروں پر نئی شرط عائد

0

بیجنگ: چین نے بھی فضائی مسافروں پر کرونا کے حوالے سے نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک میں کرونا کے درآمدی کیس روکنا ہے۔

چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب ملک میں باہر سے آنے والے مسافروں کے لئے کرونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی، اس کے بغیر کوئی ائرلائن مسافر کو بورڈنگ جاری نہیں کرسکے گی، اس سے پہلے چین نے مسافروں کو یہ سہولت دے رکھی تھی کہ وہ چین پہنچ کر بھی کرونا کا ٹیسٹ کراسکتے تھے، جس کے لئے انہیں 8 گھنٹے دئیے جاتے تھے۔

تاہم اب نئے رولز کے مطابق چین جانے کے خواہشمند مسافروں کو سفر سے 5 روز قبل ٹیسٹ کرانا ہوگا ، اور منفی رپورٹ دکھانے پر ہی بورڈ نگ کارڈ جاری کیا جائے گا، ٹیسٹنگ کے لئے لیبارٹریز کا تعین متعلقہ ملک میں چینی سفارتخانہ کرے گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.