یو اے ای کے مرکزی بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو خبردار کردیا

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ملک میں موجود تمام افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، اور کسی کے ساتھ بھی اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات شئیر نہ کریں۔

بینک کا کہنا ہے کہ یواے ای کا کوئی بینک اپنے کھاتیدار سے اس کی ذاتی معلومات فون یا واٹس ایپ پر طلب نہیں کررہا ، لہذا وہ کسی کو بھی ایسی معلومات فراہم نہ کریں ، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کے ’’ لوگو‘‘ کے ساتھ لوگوں کو پیغامات بھیجے جارہے ہیں ، جو جعلی ہیں اوراس میں فراڈی گروہ ملوث ہیں ۔ بینک نے تمام کھاتیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسا کوی میسج نہ کھولیں ،اور ایسے کسی معاملے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے ، تاکہ فراڈیوں کےخلاف کارروائی کی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.