ترک صدر آیا صوفیہ مسجد کی بحالی کا جائزہ لینے پہنچ گئے

0

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اس تاریخی عمارت کو دوبارہ مسجد بنانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے صدر اردوان کو آیا صوفیہ مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی ، اس موقع پر ترک صدر نے بھی حکام کو مسجد کے حوالے سے بعض ہدایات جاری کیں ، صدر اردوان نے مسجد کے ہال میں کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنوائیں۔

ترک صدر نے استنبول میں زیر تعمیر تقسیم مسجد کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعمیرات کا جائزہ لیا۔ استنبول کے دورے کے دوران انہوں نے عام لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ جمعہ 24 جولائی سے آیا صوفیہ مسجد میں پانچ وقت نماز کی ادائیگی شروع کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.