اطالوی شہریوں کی اکثریت امریکی سیاحوں کو داخلے کی اجازت دینے کی مخالف نکلی

0

روم: امریکہ میں کرونا کے کیس سب سے زیادہ ہونے کے باعث یورپی شہری محتاط ہوگئے ہیں، اور اکثریت نے اس موسم گرما میں امریکی سیاحوں کے لئے اپنے ملک  کھولنے کی مخالفت کی ہے، اس کے برعکس چینی سیاحوں کیلئے ملک کھولنے کی مخالفت اٹلی میں امریکی سیاحوں کے مقابلے میں کم ہے۔

YouGov کے سروے میں اٹلی کے 61 فیصد شہریوں کا جواب  تھا کہ وہ قرنطینہ کے بغیر امریکی شہریوں کو داخلے کی اجازت دینے کے خلاف ہیں، اس کے مقابلے میں چینی سیاحوں کیلئے یہ مخالفت کم ہوکر 57 فیصد اور برطانوی  شہریوں کیلئے 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کی صورتحال فرانس، اسپین، جرمنی، ڈنمارک، ناروے اور فن لینڈ میں دیکھی گئی، ان ممالک کے بھی 61 سے 79 فیصد شہریوں نے اس موسم گرما میں امریکی سیاحوں کی آمد کی مخالفت کی، جبکہ چینی سیاحوں کیلئے یہ مخالفت 55 سے 77 فیصد تک دیکھی گئی ۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے پہلے ہی اس فہرست میں شامل کر رکھا ہے، جن کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت نہیں ہے۔

سروے کے مطابق صرف 17 فیصد امریکی شہری اس موسم گرما میں اٹلی میں تعطیلات YouGov گزارنے  پر آمادہ نظر آئے، یہی شرح فرانس، اسپین اور جرمنی جیسے ملکوں کیلئے بھی دیکھی گئی، اس کے برعکس برطانیہ اور سویڈن میں جہاں کرونا کیسز ان ممالک سے زیادہ ہیں، وہاں  جانے کے لئے 20 فیصد امریکی شہری آمادہ نظر آئے۔

اسی طرح جب اطالوی شہریوں سے امریکہ میں موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کا سوال کیا گیا تو صرف 9 فیصد اس پر آمادہ  نظر آئے جبکہ چین کے لئے یہ ہاں 6 فیصد تھی، اس کے مقابلے میں 23 فیصد اطالوی شہری اسپین، 22 فیصد فن لینڈ اور 20 فیصد ناروے میں تعطیلات گزارنے کے حق میں نظر آئے ۔

تاہم زیادہ تر اطالوی شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اس سال اپنے ملک سے باہر جانے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.