اٹلی کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

0

راولپنڈی: اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی  ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی مفاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نےاٹلی کے سفیر کو  کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی ہے۔

اٹلی کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.