اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بڑی مشکل حل
روم :اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کونئے تعینات ہونے والےسفیر پاکستان نے بڑی خوشخبری سنادی، اب انہیں اپنی شہریت کی تصدیق کے لئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
سفیر پاکستان جوہر سلیم نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے اٹلی میں سفارتخانے نے پنجاب پولیس کے خدمت مرکز سے ڈیجیٹل لنک قائم کرلیا ہے، اور اس کی بدولت اب شہریت کی تصدیق آن لائن کی جائے گی۔
We have operationalized Punjab Police Khidmat Markaz – Global (PPKM) and online services for national status verification for compatriots from the Punjab have been commenced. The status of inquiry reports could now be received within two week rather than 3-4 months as before #🇵🇰
— Jauhar Saleem (@jauhars) July 14, 2020
پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اب تین سے چاہ ماہ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ یہ عمل دو ہفتے کے اندر اندر مکمل ہوجائے گا۔
ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے، اور اس سروس کے بعد مزید ای سروسز متعار ف کرائی جائیں گی،جس سے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بہت آسانی ہوگی۔
A test case verification of an applicant being done in the picture below. More e-services to follow.This is in line with the digital Pakistan vision of PM Khan @ImranKhanPTI @SMQureshiPTI pic.twitter.com/OwmsKFukT8
— Jauhar Saleem (@jauhars) July 14, 2020
دوسری جانب سفیر پاکستان نے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جون میں 77 فیصد زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجنے پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان زیادہ موثر نظام قائم کرنے کیلئے کام کیا جائے گا۔
Pakistani workers' remittances from Italy increased 77% in June 2020 (over June 2019). We will continue to work for a more efficient remittances corridor between Italy and Pakistan. @SMQureshiPTI @razak_dawood @sayedzbukhari @DRezaBaqir@Emergingpk @pid_gov @StateBank_Pak pic.twitter.com/J4E7EsE4UH
— Jauhar Saleem (@jauhars) July 15, 2020