اٹلی نے کرونا ایمرجنسی میں توسیع کردی

0

روم: اٹلی میں کرونا ایمرجنسی کی مدت میں 31 جولائی تک اضافہ کردیا گیا ہے ، سینیٹ نے 129 کے مقابلے میں 154 ووٹوں سے توسیع کی منظوری دے دی ،جس کے بعد اطالوی وزیراعظم گوسپ کونتے نے بھی بل پر دستخط کردئیے ہیں۔

بل کی منظوری کے بعد اطالوی حکومت کے بیرون ملک سے مسافروں کی آمد کو کنٹرول کرنے سمیت دیگر وسیع اختیارات برقرار رہیں گے، جو وہ کرونا پر قابو پانے کیلئے استعمال کررہی ہے ، ان میں عوامی مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال اور قرنطینہ بھی شامل ہے۔

اس موقع پر وزیرصحت سپرانزا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کا مرحلہ ابھی ختم نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا ابھی موجود ہے، اس لئے ہمیں اس کے بارے میں غلط اندازے نہیں لگانے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین تیار نہیں ہوجاتی، کرونا کا خطرہ برقرار رہے گا، اس وقت دنیا میں ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد لوگ اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، اور 5 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں، یہ اس بات کا پتہ دیتی ہیں کہ ہم نے کسی بے احتیاطی کا مظاہرہ نہیں کرنا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.