نوازشریف کا اشتہار لندن میں بھی لگے گا

0

 اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں  ان کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر بھی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیب نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے مدد مانگ لی ہے، وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر کے عدالتی احکامات پر عمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بدھ یا جمعرات کو ایون فیلڈ جائیں گے اور نوازشریف کی احتساب عدالت میں طلبی کا اشتہار لگائیں گے۔

ادھر جاتی عمرہ میں نوازشریف کی طلبی کیلئے لگایا گیا اشتہار کارکنوں نے پھاڑ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.