سرت اور جفرا خالی کردو، ترکی کا لیبیا کے باغی جنرل کو الٹی میٹم

0

استنبول: ترکی نے لیبیا کے باغی جنرل حقتر کی ملیشیا کو سرت اور جفرا شہر خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حقتر کے حامیوں نے ان دونوں شہروں اور ملحقہ آئل فیلڈ ز کو خالی نہ کیا تو ترکی فوجی آپریشن کرے گا۔

یہ انتباہ ترک وزیرخارجہ نے ٹی آرٹی سے انٹرویو میں دیا ہے، انہوں نے ان دونوں شہروں کے لیبیا کی حکومت کے کنٹرول میں آنے سے پہلے جنگ بندی کا امکان بھی مسترد کردیا۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی مسئلے کے پرامن حل کا حامی ہے، لیکن جب تک سرت اور جفرا پر لیبیا کی حکومت کا کنٹرول بحال نہیں ہوجاتا ، جنگ بندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، یو اے ای نے لیبیا سے تیل کی پیداوار اور برآمدات روکنے کیلئے باغی ملیشیا کو استعمال کیا۔

اس سے قبل لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن نے بھی کہا تھا کہ باغی ملیشیا نے آئل فیلڈز کے اردگرد کے علاقے میں اپنے جنگجو تعینات کر دیئے ہیں جس کے باعث پیداوار اور برآمدات بند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.