سائیں کا نوکر بھی سائیں، ایوان صدر کا ملازم آصف زرداری کو گھر خرید کر دیتا رہا 

0

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف  علی زرداری کلفٹن کراچی میں خریدے گئے گھر پر نیب سوالنامے کا جواب دینے میں ناکام ہوگئے ہیں ، اس گھر کے لئے ایوان صدر کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد کے اکاؤئنٹ سے 15 کروڑ کی ادائیگی ہوئی تھی، مشتاق احمد چند ہزار تنخواہ لینے والا ملازم تھا، تاہم زرداری کی قربت کے بعد اس کے پاس کروڑوں روپے آگئے۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کاکلفٹن کراچی میں گھر منجمد کرنے پر جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے، جس میں زرداری کا یہ گھر منجمد کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر جواب جمع کرایا ہے ۔

جواب میں کہا گیا ہےکہ ٹھوس شواہد ہیں آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا ہے، انہیں اس گھر کے حوالے سے سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی، اسٹینو گرافر مشتاق احمد کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے اس کے علاوہ اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیر ملکی دورے کیے، اسٹینو گرافر مشتاق فرار ہوچکا ہے۔

نیب نے کہا کہ آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.