عزیر بلوچ سے خفیہ رابطوں پر ایران کی صفائیاں 

0

اسلام آباد: کراچی کے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی طرف سے ایرانی انٹیلی جنس سے رابطوں کی جے آئی تی سامنے آنے پر ایران صفائیاں دینے پر مجبور ہوگیا ، اس سے قبل بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن نے بھی ایران کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کرنے اور ااس عمل میں ایرانی خفیہ ایجنسی کےتعاون کو انکشاف کیا تھا۔

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے دہشت گرد عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلیجنس کیلئے کام کرنے کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام کیلئے کام کیا کیا ہے، علاقائی سطح پر بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی میں ایران کا کردار ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے احترام پر استوار کر رکھے ہیں اور دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ایسی غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو کہ زیادہ تر تیسری قوتوں کی فریب کی بدولت پیدا ہوتی ہںے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.