یونان میں پھنسے کم عمر تارکین وطن کیلئے خوشخبری

0

ایتھنز: یونان میں پھنسے 18 برس سے کم عمر تارکین وطن کیلئے خوش خبری ہے، ان تارکین وطن کو یورپ کے خوشحال ممالک میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

یورپی یونین کے ری لوکیشن پروگرام کے تحت 1600 ایسے تارکین وطن کو یونان سے دیگر یورپی ممالک میں منتقل کیا جارہا ہے، جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں، اور جنہوں نے حکام  کو بتایا ہے کہ یورپ میں ان کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں ہے۔

پروگرام کے تحت 15 سے 17 برس عمر والے 25 تارکین وطن کو یونان کے مہاجر کیمپ سے پرتگال پہنچادیا گیا ہے، جہاں انہیں  ری سیٹل  کیا جائے گا، اسی طرح مزید25 کم عمر تارکین وطن کو فن لینڈ منتقل کیا جارہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر تارکین وطن کی منتقلی سے یونان کے مہاجر کیمپوں میں رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ ان کم عمر تارکین وطن کو نئے ممالک میں نئی اور محفوظ زندگی شروع کرنے کا موقع مل سکے گا، اس وقت یونان میں 5200 ایسے تارکین وطن موجود ہیں، جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں، ان کا تعلق افغانستان، عراق، شام اور افریقی ممالک سے ہے، یہ کم عمر تارکین وطن یونانی مہاجر کیمپوں کے سخت ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.