لاہور میں ایک نیا جدید شہر بنانے کا منصوبہ تیار

0

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیا شہر دبئی طرز پر بسایا جائے گا اور ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا، جس میں بلند و بالا (ہائی رائز) عمارتوں کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بنائے جائیں گے جبکہ شجرکاری کے ذریعہ اسے جنگل سٹی کی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے نجی شعبے کے اشتراک سے نیا شہر بسانے کیلئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے، نیا شہر بسنے سے نہ صرف لاہور کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے، یہ شہر لاہور کے شمال میں دریائے راوی کے کنارے آباد کیا جائے گا، اس کا انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.