بھارت قحط زدہ ممالک اور پاکستان معیشت بحال ہونے والے ملکوں کی فہرست میں آگیا

0

اسلام آباد: ایک طرف بھارت کو عالمی تنظیم آکسفیم نے قحط زدہ 8 ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف نےمالی سال 2021ء کے دوران پاکستانی معیشت میں بحالی کی پیشگوئی کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کرونا کیخلاف کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان پہلی بار عالمی سرویز اور رپورٹوں میں بھارت سے معاشی طور پر آگے نکلتا دکھائی دے رہا ہے، آئی ایم ایف نے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان سے رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2021ء میں معاشی بحالی کے باعث پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کرونا وائرس پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیاگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپریل کے وسط سے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے ایسی صنعتوں کو اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جہاں کرونا کے پھیلاو کا خدشہ کم تھا، اسی طرح چھوٹی دکانوں کو بھی نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 24 مارچ کو 12 سو ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ،جس پر عمل جاری ہے ۔اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں ، ٹرین کی خدمات اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سےاندرون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت پر عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر دکانوں کی بندش اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کو سیل کرنےکے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاون برقرار ہے۔رپورٹ میں کوروناوائرس کی وبا کے معاشی اثرات میں کمی لانے کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.