عراق میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازوں کا اعلان

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو  نکالنے کیلئے3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے،جن کی بکنگ شروع  ہوگئی ہے.

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ  یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پی آئی  اے کے کال سینٹر 111786786 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق عراقی صوبہ کردستان کے شہر اربل سے 21 جولائی کو اسلام آباد کے لئے پرواز روانہ ہوگی۔بغداد سے دو پروازیں 22 اور 28 جولائی کو روانہ ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.