فیکٹریاں لگائیں، روزگار بڑھائیں، اسٹیٹ بینک نے اسکیم پرکشش کردی 

0

کراچی: صنعتوں کے فروغ اور ملازمتوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی حکومتی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے اسٹیٹ بینک پاکستان نے برآمد کنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب صنعتوں میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری کے لیے صرف 5 فیصد شرح پر قرضہ ملے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں شرح سود 7 فیصد ہے، تاہم نئی فیکٹریاں لگانے اور پرانی میں توسیع کیلئے اسٹیٹ بینک 2 فیصد کم ریٹ پر قرضہ فراہم کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے ہیں۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران شرح سود میں 6.25 فیصد کی بڑی کمی کی گئی ہے۔

صنعتی ترقی کیلئے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا، فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.