بینک اکاؤئنٹس پر پریشان غیرملکی ورکرز کو سعودی عرب کی تسلی

0

ریاض: سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو تسلی دی ہے کہ ان کے بینک اکاوئنٹس کو کوئی خطرہ نہیں، اور سعودی حکومت ان کے اکاؤئنٹس منجمد کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں کررہی۔

سعودی حکومت  کا یہ اہم بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب کچھ غیر مصدقہ نیوز سائٹس نے یہ افواہ پھیلا دی تھی کہ سعودی حکومت غیرملکی ورکرز کے ان اکاؤئنٹس کو منجمد کرنے جارہی ہے، جن کے ذریعہ ان کھاتیداروں کی تنخواہ سے زیادہ رقم  منتقل ہوتی رہی ہے۔

تاہم سعودیہ کی مالیاتی اتھارٹی ’’ساما‘‘ نے ان افواہوں کو مسترد  کیا ہے اورغیر ملکی ورکرز کو تسلی دی ہے کہ ایسا  کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں ہے، مملکت میں ان کے بینک کھاتے پہلے کی طرح محفوظ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.