امریکہ میں آن لائن کلاسز غیرملکی طلبا پر بھاری پڑگئیں، ٹرمپ کا واپس بھیجنے کا فیصلہ 

0

واشنگٹن: کرونا بحران اور ان کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا سلسلہ امریکہ میں مقیم غیرملکی طلبا کو بھاری پڑگیا، امریکہ میں قیام کے خواب آنکھوں میں سجائے طلبا کو ٹرمپ انتظامیہ نے واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس بحران کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طلبا کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ نئے طلبا کیلئے ویزے بھی روکے جارہے ہیں، جو نئے سمسٹر میں اپنے ملکوں میں رہ کر آن لائن کلاسز لیں گے۔

نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ خزاں سمسٹر سے ہو گا، اس پالیسی سے وہ طلبا متاثر ہوں گے جو اپنے خرچے پر امریکہ میں زیر تعلیم ہیں یا وہاں جانے کی تیاری کر رہے تھے، ایسے طلبا کو ایف اور ایم کیٹگری کے ویزے دئیے جاتے ہیں، اور ان دونوں کیٹگریز کے وہ طلبا جن کے تعلیمی ادارے کرونا بحران کی وجہ سے آن لائن کلاسز چلارہے ہیں، اب انہیں امریکہ میں مزید قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور وہ اپنے آبائی ملکوں میں رہ کر آن لائن امریکی تعلیم حاصل کریں گے۔

تاہم نئی امریکی پالیسی میں وظائف والے طلبا کو نہیں چھیڑا گیا، یعنی جو طلبا امریکہ یا اپنے ممالک کے اداروں جیسے پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن شامل ہے، ان کے وظائف پر امریکہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، انہیں بدستور امریکہ میں قیام کی سہولت حاصل رہے گی، ایسے طلبا کو جے ون ویزادیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.