مندر بن نہیں رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی

0

اسلام آباد: اسلام آباد  ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کے معاملے میں فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت کوئی فنڈز فراہم نہیں کررہی، اسی طرح سی ڈی اے  نے بھی مندر کی تعمیر کی منظوری نہیں دی ، لہذا  اس معاملے میں مداخلت کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا ہے کہ اس نے ابھی تک مندر کی تعمیر کیلئے کسی قسم کی فنڈنگ نہیں کی، بلکہ یہ معاملہ مشاورت کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا گیا ہے، اسی طرح سی ڈی اے نے بھی رپورٹ جمع کروائی ہے کہ بلڈنگ پلان نہ ہونے کی وجہ سے مندر کی تعمیر رکوا دی گئی ہے۔

ہندو کمیونٹی کو الاٹ کئے گئے پلاٹ پر کوئی تعمیر نہیں ہو رہی، تو مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست کی کوئی بنیاد باقی نہیں بچتی، لہذا درخواست خارج کی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.