پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے، وزیرتعلیم نے بتادیا

0

لاہور: پنجاب حکومت نے اگلے ماہ اسکول کھولنے کا عندیہ دے دیا، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ حالات  کا جائزہ لے رہے ہیں، کرونا کے حوالے سے صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے اور حالات  بہتر ہوتے رہے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، جبکہ کلاسوں میں بچوں  کی تعداد بھی مقرر کی جائے گی، اسکولوں کیلئے الگ  ایس او پیز بنائی جائیں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے مزید  کہا کہ 7 جولائی کووفاقی حکومت نے صوبوں کا اجلاس بلایا ہے، جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے پر غور ہوگا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.