پاکستانی نژاد کینڈین ڈاکٹر کے قاتل کراچی سے پکڑے گئے

0

 کراچی: شہر قائد میں گزشتہ برس ڈکیتی  واردات کے دوران قتل ہونے والی پاکستانی نژاد کینیڈین ڈاکٹر عائشہ خان کےقاتل گرفتار کرلئے گئے، ملزمان  بھائی ہیں، اور عادی ڈکیت ہیں، پولیس 10 ماہ سے ملزمان کے تعاقب میں تھی، مقتولہ ڈاکٹر عائشہ کراچی آپریشن کے مشہور کردار پولیس افسرسرور کمانڈو کی سالی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق 26 اگست 2019 کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون ڈاکٹر عائشہ خان کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس واردات  میں ملوث ملزم انور علی عرف انوگرنیڈ اور رحمت علی عرف وصولی کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔

حکام  کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر کے گھر میں ڈکیتی کے دوران گھر میں خاتون پر فائرنگ انہوں نے ہی کی تھی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار میں فرار ہوگئے تھے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان بھائی ہیں، جن کا 6 سے 8 کارندوں پر مشتمل ڈکیت گروہ ہے، جوشہر میں درجنوں وارداتیں کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.