بھارت نے چین سے ’’بدلہ‘‘ لینے کیلئے کونسا منصوبہ بنالیا؟

1

ممبئی: بھارت نے لداخ کی وادی گلوان میں چین سے شکست  کا بدلہ لینے کا ’’منصوبہ‘‘ بنا لیا، جی ہاں اور یہ منصوبہ مودی حکومت یا ان کی ’’بہادر سینا‘‘ نے نہیں، بلکہ ان کی فلم انڈسٹری  نے بنایا ہے۔

پاکستان کیخلاف جعلی بہادری کے قصوں پر فلمیں بنانے والی بھارتی فلم انڈسٹری نے  اب چین کے ساتھ  لداخ کی  لڑائی پر بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اور یہ فلم بنارہے ہیں،اجے دیوگن، جو اس سے پہلےپاکستان  کیخلاف بھی کئی  فلمیں بنا چکے ہیں،جن میں بھارتی فوج کی بہادری کے جعلی قصے  سنائےاور دکھائے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کارنرپی کانت نے اس فلم کا اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا ہے،ان کا کہناہےکہ اجے دیوگن یہ فلم اپنی  کمپنی اجے دیوگن فلمز اور سلیکٹ میڈیا گروپ  کے اشتراک سے بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فلم کا نام طے نہیں ہوا اور نہ ہی کاسٹ  کا حتمی انتخاب کیا  گیا ہے،تاہم انہوں نے اسٹوری بتادی کہ فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح بھارتی سینا نے  گلوان میں بہادری سےچینی فوج کا مقابلہ کیا،اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے  بھارت کیلئے جانیں دیں۔

دوسری جانب بھارتی دانشور اشوک سوائن نےاس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ   گلوان میں  نقصان کے بعد اس پر فلم بنانے کا اعلان عوام کو مزید بیوقوف بنانے اور ان کی جیبیں خالی کرنے  کے مترادف ہے ۔

1 Comment
  1. Tasadduq hussain says

    ہاہاہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.