روم شہر کورونا کا نیا مرکز بننے لگا، اٹلی کی حکومت پریشان

0

روم: اٹلی کورونا  کی وبا سے باہر نکل رہا ہے، لیکن حکام کیلئے روم میں پریشانی کھڑی ہوگئی ہے، جہاں نئے کیسز کی تعداد گزشتہ  ہفتے کے دوران تیزی سے بڑھی ہے۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت روم میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کےاشارے مل رہے ہیں اور یہ پریشان کن  ہے۔

اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں  ہائر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (آئی ایس ایس) کا کہنا ہے کہ کرونا پر   کنٹرول کے حوالےسے مجموعی صورتحال  بہتر اور کنٹرول میں ہے ، تاہم  پچھلے ایک ہفتے کے دوران  کچھ ریجنز میں  نئے کیس مسلسل رپورٹ  ہوئے ہیں۔

لازیو ریجن جس میں دارالحکومت روم  بھی شامل ہے،اس میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں، روم کے ایک اسپتال اورایک اپارٹمنٹ میں سو سے زائد کیس سامنے آئے، جس کے بعد  ان مریضوں کے رابطے میں رہنے والوں کی ٹریسنگ کا سلسلسہ جاری ہے ۔

 واضح رہے کہ کرونا  سے اٹلی میں  34 ہزار 500 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.