کینیڈا: پولیس فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

0

اوٹاوا: کینیڈین پولیس نے 62 سالہ ذہنی مریض اعجاز چوہدری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں پاکستانی نژاد کینڈین شہری اعجاز چوہدری کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل خانہ نے کہا کہ اعجاز چوہدری اپنی ادویات نہیں لے رہے تھے، جس پر پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی گئی، پولیس اہلکار نے متوفی کے ہاتھ میں چھری دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی۔

اعجاز چوہدری کے بھتیجے نے کہا کہ ان کے انکل دماغی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو اعجاز چوہدری کے ہاتھ میں ہتھیار تھا جس پر اہلکاروں نے فوراً اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.