لداخ: ہلاکتوں اور چینی قبضے کی آڈیو لیک ہونے پر پکڑ دھکڑ شروع، کانگریس رہنما گرفتار

0

نئی دہلی: لداخ میں شکست چھپانے کیلئے بھارتی فوج نے ان مقامی لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے، جو اصل صورتحال سے میڈیا اور دیگر افراد کو آگے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لداخ میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے مقامی رہنما ذاکر حسین کو بھی بھارتی سیکورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا ہے، اس سے پہلے ذاکر حسین کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ایک دوست کو فون پر بتایا تھا کہ چین لداخ میں بہت آگے آچکا ہے، اور 135 کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کرچکا ہے۔

ذاکر حسین نے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بھی اندازے سے 250 تک بتائی تھی، اس آڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھارتی خفیہ اداروں نے  لداخ میں چھاپہ مارکر ذاکر حسین کو حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں نے کچھ اور افراد کو بھی حراست میں لیا ہے اور وہ مقامی آبادی کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ چین سے فوجی تنازعہ کے بارے میں باہر کے لوگوں کو نہ بتائیں۔

بھارتی فوج نے خبریں لیک ہونے سے روکنے کیلئے سرحد کے قریبی علاقوں میں مقامی لوگوں کا داخلہ بھی بند کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.