کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز پرحملے، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

0

کراچی: سندھ کے ضلع گھوٹکی، لاڑکانہ اور کراچی میں رینجرز پر کریکر حملے کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گھوٹکی  ریلوے اسٹیشن پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہایک رینجرز اہلکار اور ایک شہری واقعہ میں زخمی ہوا، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کے تحت ریاض گرلز کالج میں مستحقین کو رقوم دی جارہی تھی، جس کی سیکیورٹی پر رینجرز اور پولیس اہلکار موجود تھے، نامعلوم ملزمان پل کے اوپر سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک شخص  جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایک ہی دن میں رینجرز پر تیسرا حملہ لاڑکانہ میں ہوا جہاں نامعلوم ملزمان رینجرز کی چوکی پرکریکرپھینک کر فرار ہوگئے، خوش قسمتی سےوی آئی پی روڈ پر کریکر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں رینجرز پر حملے دیکھنے میں آئیں ہیں ،رواں ماہ کے گزشتہ دس دنوں میں رینجرز اہلکاروں پر ہونے والا یہ پانچواں حملہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.