چینی فوج ارناچل پردیش میں بھی گھس گئی

0

لداخ کے بعد چینی فوج ارناچل پردیش میں بھی گھس گئی ہے یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی تاپر گاؤ نے کیا ہے۔

دہلی حکومت کیلئے خطرے کا الارم بجاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری توجہ لداخ پر لگی ہوئی ہے لیکن دوسری طرف چینی فوج نے ارناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں گشت شروع کردی ہے، جس سے علاقے کی عوام خوفزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین مل کر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارتی فوج کی دہائی

انہوں نے کہاکہ میں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھانے جارہا ہوں، چین ارناچل پردیش کے ساتھ ساتھ سکم، ہماچل پردیش اور اتھراکھنڈ میں بڑی کارروائی کرسکتاہے بھارت کو اس کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ارناچل پردیش پر چین اپنا دعویٰ رکھتاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.