تیل سستا ہونے سے اومان کی معاشی حالت خراب،عرب ممالک سے مدد طلب

1

مسقط:تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا بحران کی وجہ سے کسی دور میں امیر سمجھے جانے والے ملک اومان کی معاشی حالت خراب ہوگئی ہے اور اس نے خلیج تعاون کونسل سے امداد کی غیر رسمی درخواست کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اومان نے ہمسایہ عرب ممالک سے وزارت خارجہ سطح پر رابطہ کیا ہے اور ملک کی خراب معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

امریکی اخبار بلوم برگ نے اومان کے دو اعلیٰ حکام کا نام ظاہر کئے بغیر  بتایا ہے کہ خلیج کونسل کے ارکان نے ان کے ملک کی خراب معاشی صورتحال کا ادراک کیا ہے اور وہ مدد کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔

اومان پہلے ہی خلیج تعاون کونسل کے 6 ارکان میں معاشی طور پر کمزور تھا، لیکن تیل قیمتوں میں کمی اور کورونا کے باعث کاروباری بندشوں نے اس کی معیشت کو بہت زیادہ متاثر کردیا ہے، تیل کی قیمتیں کم ہونے پر اسے تیل کی پیداوار بھی 23 فیصد کم کرنی پڑی ہے۔

اومان کی معیشت اس بحران سے قبل ہی ہچکولے کھا رہی تھی ،اور عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بڑھتے حکومتی قرضوں اور کم ہوتی مالی گنجائش کی وجہ سے اس کی ریٹنگ گرانے کیلئے اسے جائزے میں رکھ لیا تھا۔

1 Comment
  1. مدثر ارشاد says

    اللہ‎ پاک رحم کرے سب پر

Leave A Reply

Your email address will not be published.