’’بل“ نہ ملنے پر ٹرمپ نے جرمنی سے فوج نکالنی شروع کردی

0

برلن:امریکہ نے جرمنی سے فوجی انخلا کا عمل تیز کردیا ہے، صدر ٹرمپ جرمنی میں تعینات 10 ہزار فوجی واپس بلارہے ہیں جو جرمنی میں تعینات امریکی فوج کا ایک تہائی ہے۔

جرمن حکومت اس امریکی فیصلے سے پریشان نظر آتی ہے، جس کے دفاع کا زیادہ ترانحصار امریکی فوج پر ہے۔

ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے بعد سے ان ممالک کو امریکی افواج کے اخراجات برداشت کرنے کا نوٹس دیا تھا جہاں امریکی فوج تعینات ہے،تاہم جرمنی سمیت  زیادہ تر ممالک نے ان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تھا،البتہ کوریا اور جاپان نے امریکی فوج کیلئےاپنے بجٹ میں کچھ اضافہ کیا ہے۔

جرمن چانسلر اینگیلامرکل کے ساتھ بھی ٹرمپ کا اس معاملے پر تنازعہ چلتا رہا ہے، اور فوج کم کرنے کے فیصلے کو جرمنی کی طرف سے ’’بل‘‘ نہ دینے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب  جرمن ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک امریکہ نے فوج کم کرنے کے فیصلے سےسرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا اور ہمیں بھی یہ اطلاعات میڈیا کے ذریعہ ملی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.