قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی، نوٹیفیکیشن جاری

0

لاہور: صوبہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب و یونیورسٹیز چانسلر چوہدری محمد سرورنےتاریخی اقدام اٹھاتے ہوئےصوبے کی تمام جامعات میں ترجمےکے ساتھ قرآن پاک پڑھانےکو لازمی قرار دے دیاہے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمے کیساتھ قرآن پڑھائیں گے،جس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

نوٹیفیکیشن  میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔

چوہدری سرور نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے،قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ  پر نازل ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.