بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی رعایت

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں ایک بڑی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ ملک میں جو ترسیلات زر بھیجیں گے، اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے اور رقم کی منتقلی پر 0.6 فیصد( ایک لاکھ پر 600 روپے) ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو رقم ملک میں بھیجیں گے، اس پر ایک سال تک کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لیا جائےگا، یہ سہولت کیش نکلوانے اور رقم کی کسی اور اکاٶئنٹ میں منتقلی دونوں صورتوں میں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بجٹ پر یکم جولائی سے عمل درامد شروع ہوتا ہے ،اس کا مطلب ہے کہ اگلے ماہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.