قطر:غیرملکی ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر عالمی تنظیم کو تشویش

0

دوحہ:قطری حکومت کی جانب سے غیرملکی ورکرز کے حالات کار بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود صورتحال اب بھی اچھی نہیں ہے اور غیرملکی ورکرز کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

فیفا ورلڈکپ کی وجہ سے قطر اس وقت عالی تنظیموں کی نظروں میں ہےاوروہ مسلسل  دوحہ حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ غیرملکی ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر قطر میں غیر ملکی ورکروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

تنظیم نے انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ قطر میں غیرملکی ورکروں کے حقوق کے معاملے پر نظر رکھے اور قطر پر ورکرز کے حقوق کا تحفط یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔

ایمنسٹی  نے اپنی نئی رپورٹ میں خاص طور پر فیفا ورلڈ کپ کیلئے فٹبال گراونڈز کی تیاری میں مصروف  کارکنوں کو تنخواہیں نہ ملنے کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کئی ماہ سے اپنے ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہی ہے، لیکن قطری حکومت  نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.