مسلم رکن کانگریس نے امریکی پولیس ناسور قرار دیدی

0

واشنگٹن: امریکہ  کی  ڈیموکریٹ مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے  امریکی پولیس کو ناسور قرار دیا ہے،انہوں نےکہا کہ اس ناسور کو نکال کر پھینک دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے،جب امریکہ میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس  نے الہان عمر  کی طرف سے پولیس  کو ناسور قرار دینے پر  شدید ردعمل  ظاہر کیا ہے،وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلی  نے کہا کہ رکن کانگریس یاد رکھیں کہ  ان پولیس اہلکاروں کی بدولت ہی امریکی عوام کو سیکورٹی ملتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پولیس کے لیے فنڈنگ میں کمی سے ملک میں جرائم اورتشدد میں اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے پولیس پر تنقید کرنے والے ڈیموکریٹ ارکان کوبھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ کچھ عناصرپولیس کوختم کرنا چاہتے ہیں،لیکن میں قانون اور نظام کا خواہاں ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.