نیپال نے بھی متنازعہ علاقوں پر بھارت کو جھٹکا دے دیا

0

کھٹمنڈو:چین کے بعد نیپال نے بھی بھارت کو جھٹکا دے دیا، نیپالی پارلیمنٹ نے سرحدوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کی ایوان زیریں نے بھارتی سرحد سے متصل تین متنازعہ علاقوں کو ملک کے نقشے میں شامل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی، منظور کیے گئے بل میں کلپانی، لیپو لیکھ اور لمپیادرا کو نیپال کے علاقے قرار دیے گئے ہیں، جن پر اس وقت بھارت کا کنٹرول ہے، اس حوالے سے نیپال پہلے ہی  نقشہ بھی جاری کرچکا ہے۔

بل کی حکمران جماعت سمیت اپوزیشن اور بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کی، جس کے بعد دونوں ایوانوں سے منظوری یقینی تصور کی جارہی ہے۔

اس موقع پر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی وزیرخارجہ پردیپ گیاولی نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تنازعہ بات چیت کے ذریعہ حل  کرنا چاہتے ہیں،ہم کوئی متبادل نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے کالی  بھارت اور نیپال کے درمیان سرحد ہے،دریائے کالی کو بارڈر تسلیم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ہم اپنی سرزمین  سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.