ترکی اور یونانی بحریہ کا تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، یونان کو سبکی کا سامنا

0

استنبول/ایتھنز:بحر روم میں ترک اور یونانی بحریہ میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، ترکی نے یونان کو خبردار کیا ہے کہ وہ شرارتوں سے باز رہے، ورنہ اسے سبق سکھایا جائے گا، یونان ترکی سے جنگ لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، یہ وہ اچھی طرح جانتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا کی قانونی حکومت سے ترکی کے دفاعی اور سمندر میں تیل کی تلاش کے معاہدے کے بعد سے یونان ،مصر اور اسرائیل کو مسلسل پریشانی لاحق ہے ، اور یونان تیل کی تلاش سے ترکی کو روکنے کے بیان جاری کرتا آیا ہے۔

گزشتہ روز ترکی کے ایک مال بردار جہاز کو یونان کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ترک بحریہ فوری حرکت میں آگئی، اور یونانی بحریہ کو پسپا ہونا پڑا۔

سی این این کے مطابق یورپین فورس کے اطالوی کمانڈر نے یونانی بحریہ کے جہاز “سپیٹ سائی” کے کمانڈر کو حکم دیا کہ وہ ترکی سے سامان لیجانے والے جہاز کو روکنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجے، تنزانیا کے پرچم بردار جہاز ”سرکن“ کو روکنے کیلئے یونانی بحری جہاز سے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔

یونانی ہیلی کاپٹر جیسے ہی ترکی کا سامان لے جانے والے بحری جہاز کے قریب پہنچا، تو مال بردار جہاز کی حفاظت پر مامور ترک بحریہ کی جانب سے یونانی ہیلی کاپٹر کو پیغام پہنچایا کہ “یہ جہاز جمہوریہ ترک کے تحفظ میں ہے”۔

یورپین حکام کوشک تھا کہ جہاز لیبیا کیلئے ترک اسلحہ لے کر جارہا ہے جس پر اسے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ترکی کے سخت ردعمل کو دیکھتے ہوئے یورپین کمانڈر نے اپنے ہیلی کاپٹر کو واپس بلا لیا اور معاملہ ٹھنڈا پڑگیا۔

اس واقعہ کے بعد ترک بحریہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اسکے جہازوں کا راستہ روکا گیا تو بحیرہ روم میں یورپی جہازوں کی آمد ورفت بہت ”مشکل“ ہوجائیگی۔

ترک وزیر دفاع نے یونان کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے مت کھیل، یونان ہم سے جنگ نہیں لڑسکتا، یہ بات وہ اچھی طرح جانتا ہے، ترکی کوئی شرارت برداشت نہیں کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.