آزاد کشمیر حکومت کا مظفر آباد میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

0

مظفر آباد : آزاد کشمیر حکومت نے  دارالحکومت  مظفر آبا د میں جمعہ سے  ایک ہفتہ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن   کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت نے  یہ فیصلہ کورونا کے کیسز بڑھنے کے باعث کیا ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بدھ کو 44 نئے کیس سامنے آئے تھے ، جن میں سے 15 مظفر آباد کے تھے ، راولاکوٹ سے 6،بھمبھر سے 9، میرپور  اور کوٹلی سے سات ساتھ  جبکہ راولا کوٹ سے 6 نئے کیس سامنے آئے ۔

اب تک  آزاد کشمیر میں کرونا کے کل 488 کیس سامنے آ ئے ہیں ،جن میں سے 259 صحت یاب ہوچکے ہیں ،جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں۔

 آزادکشمیر کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ترجمان  ڈاکٹر مصطفی ٰ بشیر  کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مظفر آباد میں  جمعہ سے 6 روز کیلئے مکمل لاک ڈاون ہوگا ،  اس دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد  لاک ڈاؤن مزید بڑھانے یا اس میں نرمی کا فیصلہ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کاروبار بند رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.