بیرون ملک واپس جانے والے پاکستانیوں کو ائیر پورٹس پر روکا جانے لگا

0

اسلام آباد:اوورسیز پاکستانیوں کو متعلقہ ممالک سے اجازت ملنے کے باوجود پاکستانی حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر روکا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو متعلقہ ممالک خصوصا اٹلی اور اسپین کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے باعث ویزے یا ورک پرمٹ کی معیاد ختم ہوجانے کے باوجود انہیں اجازت دی ہے کہ وہ واپس آسکتے ہیں۔

لیکن یہاں پاکستان میں ائیر پورٹس پر ویزوں کی معیاد ختم ہونے کا بہانہ بنا کر بیرون ملک واپس جانے والے افراد کو تنگ کیا جارہا ہے اور انہیں روکا جارہا ہے کہ وہ واپس نہیں جاسکتے۔

ذرائع کے مطابق اسلا آباد ائیر پورٹ پر گزشتہ روز بھی اسپین جانے والے 35 افراد کو ویزا معیاد ختم ہونے پر روک لیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور اس مسئلے کو حل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.