اٹلی میں کورونا سے مزید 79 اموات، تعداد 34 ہزار سے تجاوز

0

میلان:اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 79 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اطالوی وزیر صحت کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 283 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے 15 افراد کا تعلق اٹلی کے صوبے لمبارڈیا سے ہے۔

اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے کل 2 لاکھ 35 ہزار561 کیس سامنے آئے ہیں، سامنے آنے والے کیسز میں سے1لاکھ 68ہزار 646 کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 34 ہزار 43 افراد مہلک وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کے 32 ہزار 872 ایکٹو کیسز موجود ہیں ، جن میں سے 263 کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.