بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خواتین اور بچے زخمی

0

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  بھارتی فوج نےایل او سی پر جندروٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے ڈیرہ شیرخان، سیندھرہ اور بمروچ گاؤں میں آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کاروائی کا بھر جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ،  7 سال کا منشی او ر 7 سال کی مومنہ شامل ہیں،انہیں طبی امداد کیلئےقریبی طبی مرکزمنتقل کردیا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.