بجٹ میں تنخواہیں بڑھیں گی یا نہیں؟ وزیراعظم نے ہدایات جاری کردیں

0

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی مخالفت اور کورونا کے باعث خراب معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کیلئے گنجائش نکالنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نےتنخواہوں میں 10 فیصد  جبکہ پنشن میں 5 سے 7 فیصد اضافہ  متوقع ہے،تاہم  اس حوالے سے حتمی فیصلہ 12 جون  کو بجٹ پیش کرنے  سے قبل کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق کرونا بحران  کی وجہ سے بھارت،سعودی عرب،یواے ای اوربعض مغربی ممالک نے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی ہے،ایسے میں آئی ایم ایف بھی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہےکہ پاکستان بھی اپنےتنخواہوں کا بجٹ منجمد کردےاور امسال اس میں اضافہ نہ کیا جائے۔

سندھ حکومت نے بھی   تنخواہوں  میں اضافے کی مخالفت کی ہے ،تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نےاپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ  وہ  تنخواہوں میں اضافے کیلئے  مالی وسائل  میں گنجائش پیدا کرے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تنخواہوں میں کم ازکم 10 فیصد اضافہ چاہتے ہیں، جبکہ پنشن بھی بڑھائی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے  کچھ حکام  نے تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد  اضافے کی تجویز دی ہے ،تاکہ  زیادہ معاشی بوجھ نہ پڑے،دوسری جانب پنشن  میں بھی اسی قدر اضافہ تجویز کیا گیا ہے،تاہم ذرائع کے مطابق  تنخواہوں میں وزیراعظم کی خواہش کے مطابق 10 فیصد اضافے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ پنشن  میں اضافے کی شرح کم ہوسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلئےحکومت ہزاروں خالی اسامیوں پر بھرتیاں  نہ کرنے اور غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.