کورونا سے متاثرہ خاندان کے ہر بچے کو 300 یورو دینے کا اعلان

0

برلن: جرمن حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ہر بچے کو 300 یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اینگلا میرکل نے کوروناوائرس سے متاثرہ اہل خانہ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی تنگی کا شکار ہونے والے خاندانوں اور کاروباری افراد کیلئے 130 ارب  یورو کا فنڈ مختص کیا ہے۔

انگیلا میرکل نے کہا کہ کورونا  وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے  خاندانوں کے ہر بچے کو 300 یورو حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے ، تاکہ ہم ایک بار پھر خوشحالی کی طرف لوٹ جائیں اور پھر ملکی معیشت کو بنائیں۔

جرمن حکومت نے 6 ماہ کیلئےویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بھی 3 فیصد کمی کردی ہے۔

انیجیلا مرکل نے کہا کہ ہم سب ملکر ایک بار پھر ملکی معیشت کو اٹھائیں گے،متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کیلئے حکومت نے بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

خیا ل رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جرمنی کی معیشت کو گزشتہ 70 سال کی سب سے  بدترین صورتحال   کا سامناہے، کورونا کی وجہ سے شرح نمو کم ہوکر6.3فیصد تک پہنچ گئی ہے،جرمنی میں 70 لاکھ سے زائد ملازمین اور مزدوروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.