سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

0

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین توفیق عمر نے اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے،اللہ نے خاص کرم نوازی کی ہے،اب  میں مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہوں،

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ  توفیق عمر کا عید سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سابق ٹیسٹ اوپنر نےکہا کہ اگر خدانخواستہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے تو اس صورت میں پریشان نہ ہوں، اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دور رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.