کرسٹیانو رونالڈو پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

0

شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

فوربز میگزین کے مطابق پرتگال کے فٹبال اسٹار35 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے 20 برس پر مشتمل کیرئیر میں 1 ارب ڈالر کماکر پہلے فٹبالر بن گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے65 کروڑ ڈالر کھیل کے میدان سے جبکہ 35 کروڑ ڈالر اشتہارات کی مد میں کمائے۔

کرسٹایو رونالڈومے ویدر اور ٹائیگر ووڈ کے بعد یہ اعزاز پانے والے تیسرے کھلاڑی بنے ہیں۔

خیال رہے کہ رونالڈو اس سے قبل  2016اور 2017ء میں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال وہ کمائی کے لحاظ سے سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.