بھٹو کے اکلوتے جانشین نے جھمکے اور پازیب کیوں پہن لی ؟

0

نیویارک : سابق پاکستانی وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی  ذوالفقار علی بھٹو کے اکلوتے پوتے  امریکہ میں کیا کرتے ہیں ، اب بھی کم لوگ اس سے آگاہ ہیں۔

جی ہاں کانوں میں جھمکے اور پاوں میں پازیب باندھ کر بھٹو کی نسل  کے واحد جانشین امریکہ میں زنانہ لباس پہن کر ڈانس کرتے ہیں،اور وہ فخر سے کہتے ہیں کہ میں ایک فنکار ہوں ، امریکہ میں پرفارم کرتا ہوں ۔

حالیہ دنوں میں ان کی ایک اور ویڈیو گردش کررہی ہے ،جس میں ذوالفقار علی بھٹو جونئیر  کہتے ہیں کہ ان کے والد قتل ہوئے، دادا مارے گئے ،پھوپھی اور چچا  کو بھی ہلاک کیا گیا، میں اس راستے پر نہیں چلنا چاہتا ۔

انہو ں نے کہاکہ وراثتی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کہ  وہ یہ کہنے کو تیار رہتے ہیں کہ ہم قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،لیکن میرا یہ راستہ نہیں ،میں کسی کیلئے نہیں مرنا چاہتا ،پاکستانیوں کو اپنے لئے خود لڑنا چاہئے ۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہاکہ انہیں سیاسی وراثت کی ضرورت نہیں ، فنکار ہوں اور فن سے پیار کرتا ہوں ،امریکہ میں پرفارم کرتا ہوں ، میں ڈریگ کوئین کے طور پر کام شروع کیا تھا ،فالودہ اسلام ایک آرٹ پروجیکٹ تھا ،لیکن یہ میری شناخت نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.